Tuesday, November 7, 2017

چین نے جزیرے بنانے والا جہاز متعارف کرادیا

بیجنگ(این این آئی)چین نے ایک نیا جہاز متعارف کروایا ہے جو کہ اس طرز کے جزیرے بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو چین نے ساؤتھ چائنا سی ( جنوبی بحیرہ چین )میں بنائے ہیں۔

چین کا شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی روکنے سے انکار
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بحری جہاز کا نام ٹیان کن ہاؤہے، جسے چینی روایات میں ایک ’’ دیو ہیکل مچھلی ‘‘سمجھا جاتا ہے جو کہ ایک پرندے میں بھی تبدیل ہوجاتی ہے۔اس بحری جہاز کی لمبائی 140 میٹر ہے اور چین میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا جہاز ہے۔یہ چین کے سمندر کی صفائی کرنے والے دوسرے جہازوں سے کہیں زیادہ طاقت ور ہے اور یہ 6 ہزار کیوبک میٹر کی گہرائی تک کھدائی کرسکتا ہے، جو کہ3 اولمپک سوئمنگ پول کے برابر ہے۔یہ جہاز سمندر کی تہہ سے ریت، مٹی اور سمندری پودوں کو باہر نکال کر اسے15 کلومیٹر دور زمین پر پہنچاتا ہے۔
واضح رہے کہ اسی طرح کے جہاز 2013 میں ساؤتھ چائنا سی میں چینی جزیروں کو بنانے میں استعمال ہوئے تاہم وہ سائز میں ٹیان کن ہاؤ سے چھوٹے تھے۔دوسری جانب چین پر اس سے پہلے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے جنوبی بحیرہ چین میں مصنوعی جزیرے اس لیے بنائے ہیں کہ وہ ان متنازع پانیوں پر اپنا اثرورسوخ بڑھا سکے۔
Share This
Previous Post
Next Post

0 comments: