Tuesday, November 7, 2017

پاکیستان کی پاسٹ باولر ثنامیر ٹاپ ٹن باولر میں شامل


شارجہ(صباح نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ثنامیر آئی سی سی ویمنز کرکٹ رینکنگ میں ٹاپ10باؤلرزمیں شامل ہو گئی ہیں۔

چین نے جزیرے بنانے والا جہاز متعارف 
تفصیلات کے مطابق ثنا میرسیریز میں 7 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے8 درجے ترقی پاکر7ویں پوزیشن پر آ گئی ہیں، قومی ٹیم کی ریٹنگ میں ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے جبکہ قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح سے نئی کپتان بسمہ معروف سمیت پوری ٹیم بہت خوش ہے۔ بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی کامیابی پر وہ اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر اداکریں کم ہے۔ یہ فتح ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ بسمہ معروف نے سابق کپتان ثنا میر کی بولنگ کو بھی سراہا جنہوں نے 4 وکٹیں لیکر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر20 سال بعد پہلی مرتبہ کیوی ٹیم کو شکست دینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ آل راؤنڈر ثنا میر ٹاپ 10 بولرزمیں شامل ہو گئی ہیں۔ 
ثنا میرسیریز میں 7وکٹیں حاصل کرتے ہوئے8 درجے ترقی پاکر7ویں پوزیشن پر آ گئی ہیں۔ قومی ٹیم کی ریٹنگ میں ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے تاہم ٹیم رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہی موجود ہے۔ قومی ٹیم20سال بعد نیوزی لینڈ وومن ٹیم کو 
شکست دینے میں کامیاب ہو ئی۔
Share This
Previous Post
Next Post

0 comments: