Tuesday, November 7, 2017

سعودی کی دوسری شادی کے اخراجات اٹھانے پر سعودی بیوی کے چرچے


سعودی عرب میں اپنے شوہر کی دوسری شادی کے اخراجات اٹھانے والی خاتون کے چرچےزبان زد عام ہیں ۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ خاتون، جو ایک گاؤں کے اسکول میں ہیڈمسٹریس ہیں، نے اپنے شوہر کو دوسری شادی پر واٹس ایپ پیغام کے ذریعے مبارک باد دی۔
خاتون کے شوہر سلیمان ناصر البولاوے نے بتایا کہ ان کی پہلی بیوی اور ان کے اہلخانہ نے ان کی دوسری اہلیہ کو شادی پر مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شوہر کا کہنا ہے کہ ان کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی بیوی ایک بہترین شریک حیات اور ماں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کی ملازمت بہت وقت طلب ہے تاہم وہ خود ہر چیز کا خیال رکھتی ہیں اور کسی گھریلو ملازم کی مدد حاصل نہیں کرتیں ساتھ ہی وہ میری بوڑھی والدہ کی بھی دیکھ بھال کرتی ہیں۔
سلیمان البولاوے نے بتایا کہ اگرچہ معاشرے میں یہ تصور رائج ہے کہ دوسری شادی سے مسائل پیدا ہوتے ہیں لیکن انہیں اس حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ۔
جلد ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں کسی نے سلیمان البولاوے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو کسی نے ان کی پہلی اہلیہ کو سراہا۔
Share This
Previous Post
Next Post

0 comments: